July 09, 2011


مرےخوابوں میں چہرہ دیکھو
اور میری قائل ہو جاؤ
تم ایسی محبت مت کرنا
یہ لفظ مرے یہ خواب مرے
...ہر چند یہ جسم و جاں ٹھہرے
پر ایسے جسم وجاں تو نہیں
جو اور کسی کے پاس نہ ہوں
پھر یہ بھی ممکن ھے سوچو
یہ لفظ مرے یہ خواب مرے
سب جھوٹے ہوں
تم ایسی محبت مت کرنا
گر کرو محبت تو ایسی
جس طرح کوئی سچائی کی رَو ہر جھوٹ کو سچ کر جاتی ھے
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...